رائے ونڈ روڈ پر بارات کی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی،12 زخمی

12-07-2025

(لاہور نیوز) رائے ونڈ روڈ اٹھیل پور کے قریب بارات سے واپس آنے والی مزدا بس منی ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے، مزدا بس باراتیوں کو لے کر قصور سے رائے ونڈ جاتے اٹھیل پور کے قریب سامنے سے آنے والے منی ٹرک سے ٹکرائی جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی۔ زخمیوں میں 45 سالہ شبانہ، 60 سالہ عطا ءالله، 20 سالہ علی حسن، 40 سالہ شفیق، 60 سالہ شمیم بی بی و دیگر شامل ہیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں  موقع پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو بلھے شاہ ہسپتال منتقل کر دیا، جبکہ دو شدید زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جنرل ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا۔