بائنانس کے سی ای او کی وزیراعظم سے ملاقات، ڈیجیٹل اثاثہ جات بارے گفتگو

12-06-2025

(لاہور نیوز) بائنانس سینئر لیڈرشپ کا پاکستان کا دورہ، حکومت نے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ضابطوں کے لیے مضبوط عزم کا اعادہ کیا۔

بائنانس کی سینئر قیادت بشمول گلوبل سی ای او رچرڈ ٹینگ نے ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے اسلام آباد کا دورہ کیا۔وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز اور چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور اپنے ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔