دھی رانی پروگرام کا دوسرا مرحلہ: 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں
12-06-2025
(ویب ڈیسک) دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے کے تحت 9 دسمبر سے لاہور میں اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی۔
پروگرام کے تحت 150 جوڑوں کی شادیاں کروائی جائیں گی، محکمہ سوشل ویلفیئر نے اجتماعی شادیوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ محکمہ خزانہ نے دوسرے مرحلے کیلئے پہلے ہی 85 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ دھی رانی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں قصور، پاکپتن، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بھی اجتماعی شادیاں منعقد ہوں گی، اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، چنیوٹ اور لاہور میں بھی شادیاں کروائی جائیں گی۔ رحیم یار خان میں خصوصی طور پر 26 ہندو جوڑوں کی شادیاں بھی اس پروگرام کے تحت کی جائیں گی، جس سے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی اور سماجی بھلائی کو فروغ ملے گا۔