شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں کی وجہ سے پاکستان پہنچنے والے 5 شہری ڈی پورٹ
12-06-2025
(لاہور نیوز) شارجہ سے جعلی برطانوی ویزوں پر پاکستان پہنچنے والے 5 شہریوں کو ڈی پورٹ کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈی پورٹ مسافرلاہورایئرپورٹ پہنچتے ہی حراست میں لے لیے گئے،ملزمان میں وقار انجم، طیب افتخار، علی شان، ظہیر اور ذیشان شامل ہیں، مسافر رواں سال وزٹ ویزا پرلاہورسے ملائیشیا روانہ ہوئے تھے۔ ملزمان نے ملائیشیا میں جعلی دستاویز پر شارجہ سے برطانیہ جانے کی کوشش کی،ملزمان نے ایجنٹوں کی مدد سے مذکورہ جعلی ویزے حاصل کیے، جعلی دستاویزات پرملزمان کو پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا،ملزمان کو لاہور ایئرپورٹ پہنچنے پر انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کردیا گیا۔