پنجاب: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف کارروائی، 31 ہزار سے زائد افراد ڈی پورٹ
12-06-2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اب تک لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے 31 ہزار سے زائد افغانیوں سمیت غیر قانونی مقیم غیر ملکی افراد کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق اس وقت 165 غیر قانونی مقیم افراد مختلف ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں، ڈی پورٹ کیے گئے افراد میں 11 ہزار 362 مرد، 6 ہزار 426 خواتین جبکہ 19 ہزار 366 بچے شامل ہیں۔ پنجاب پولیس کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والوں میں 9 ہزار 931 افراد ایسے تھے جو کسی نہ کسی نوعیت کا رہائشی ثبوت رکھتے تھے، 11 ہزار 64 افراد افغان سٹیزن کارڈ کے حامل تھے جبکہ 10 ہزار 16 افراد مکمل طور پر غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ علاوہ ازیں غیر قانونی رہائش کے خلاف کارروائیوں کے سلسلے میں لاہور میں 5 جبکہ صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 46 ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں دستاویزی عمل اور سکریننگ کے بعد افراد کو واپس بھیجا جا رہا ہے۔