موٹروے پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، مسافر محفوظ رہے

12-06-2025

(لاہور نیوز) لاہور موٹروے پر ایک گاڑی میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ترجمان کے مطابق یہ واقعہ محمود بوٹی ٹال پلازہ کے قریب پیش آیا، موٹروے پولیس نے فوراً اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور گاڑی کو جلنے سے بچا لیا۔ ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس کی بروقت مداخلت سے گاڑی کو مکمل طور پر جلنے سے بچا لیا گیا اور مسافر بھی اس حادثے سے محفوظ رہے، آگ لگنے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی، تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ موٹروے پولیس  نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ سفر کے دوران گاڑی کی حالت کو اچھی طرح چیک کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔