پی ٹی آئی والے عقل کے اندھے اور کانوں سے بہرے، پیر کو دیکھیں گے: فیصل واوڈا

12-05-2025

(لاہور نیوز) سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عقل کے اندھے اور کانوں سے بہرے تھے، پیر سے آپ دیکھیں گے۔

نجی ٹی وی کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بیرون اور اندرون ملک دشمنوں کو ریاست نے جواب دے دیا ہے، ریاست نے بتا دیا دشمن کے ساتھ ملنا غداری کے زمرے میں آتا ہے، بھارت اور افغانستان کے ساتھ ملکر دشمنی کرنے کا ذہنی مریض ہی سوچ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لتر،چھتر،ڈنڈا اور سڑک پر پٹا ڈالا جائے گا، پیر کا سورج پاکستان کیلئے آسمان کی بلندیاں چھوئے گا، دشمنوں کا قلع قمع ہو گا، بڑی کوشش ہوئی جمہوریت، مذاکرات اور راستہ بنائیں۔ سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ آپ نے معیشت، سیاست، حکومت پر بات نہیں کی، صرف فوج پر بات کی گئی، شہید خون دے رہے ہیں، ہم فوج کو گالیاں دے رہے ہیں، انڈیا اور افغانستان مزے لے رہا ہے، غداری اور سکیورٹی رسک کا ٹائٹل آنے کے بعد کلیئرٹی ہو گئی۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اِن گندی نالیوں کے کیڑوں نے مل کر گیم بنائی اور بانی کو وہاں لے کر گئے جہاں سے واپسی ممکن نہیں ہوئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ ان بزدلوں کی کیا بات کروں یہ سارے گندے نالے اور گٹر کے کیڑے ہیں، یہ منصوبے کے تحت سب کچھ ہوا ہے، اب مؤکل آ کران کو بچا کیوں نہیں رہے؟ سینئر سیاستدان نے مزید کہا کہ یہ عقل سے اندھے اور کانوں سے بہرے تھے، پیر سے آپ دیکھیں گے، جولسٹ میں نے دی ہے اس پر نظر رکھیں، کوئی ٹالرنس نہیں ہو گی، دنیاوی اور قانونی طور پر معافی کی کوئی گنجائش نہیں۔