سال 2025 کی آخری انسداد پولیو مہم 15 دسمبر سے شروع ہو گی

12-05-2025

(لاہور نیوز) پاکستان میں پولیو وائرس کا پھیلاؤ اور انسدادِ پولیو اقدامات پر رواں ماہ دسمبر میں سال 2025 کی آخری قومی پولیو مہم کی تیاری مکمل کرلی گئی۔

وزارت صحت  کے مطابق قومی پولیو مہم 15 سے 21 دسمبر تک ملک بھر میں جاری رہے گی، چار لاکھ سے زائد پولیو ورکرز مہم میں خدمات انجام دیں گے۔ مہم کے دوران ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، یاد رہے کہ رواں سال ملک میں پولیو کے 30 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔