لاہور: مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے

12-05-2025

(لاہور نیوز) ایدھی ترجمان نے بتایا ہے کہ شہر لاہور میں مختلف واقعات کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سول لائنز کے علاقہ میں بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا شخص گنگا رام ہسپتال میں چل بسا، متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے تاہم اسکی شناخت نہیں ہو سکی۔ باغبانپورہ میں ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والی 65 سالہ خاتون سروسز ہسپتال میں دم توڑ گئی، متوفیہ کی صفوراں بی بی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ریسکیو کے مطابق سڑک پار کرتے تیز رفتار گاڑی کی زد میں آئی تھی۔ اسی طرح فیکٹری ایریا، والٹن روڈ پر فٹ پاتھ سے 55 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ کوٹ لکھپت کے علاقہ میں سڑک کنارے 60 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا، اسکے علاوہ مانگا منڈی بائی پاس کے قریب 70 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے پیش نظر پانچوں نعشوں کو مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔