موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
12-05-2025
(لاہور نیوز) محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سموگ کے ساتھ ساتھ چند مقامات پر دھند پڑنےکا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردو نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود/ ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور اور گردونواح میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے۔