فخر زمان کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بڑی مشکل میں پھنس گئے
12-05-2025
(ویب ڈیسک)پاکستانی اوپنر فخر زمان کو سری لنکا کے خلاف حال ہی میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے مطابق فخر زمان کو میچ فیس کے 10 فیصد جرمانے کے ساتھ ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یہ ان کا گزشتہ 24 ماہ میں پہلا ایسا جرم ہے۔ یہ واقعہ پاکستان کی اننگز کے 19ویں اوور میں پیش آیا جب فخر زمان آؤٹ نہ دینے کے فیصلے پر امپائروں سے طویل بحث کرتے نظر آئے۔اس رویے کو آئی سی سی کے آرٹیکل 2.8 کی خلاف ورزی قرار دیا گیا، جو امپائر کے فیصلے پر ناراضگی یا اختلاف ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔ اس خلاف ورزی پر جرمانے کی سفارش آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفریز کے رِیون کنگ نے کی، جبکہ امپائر احسن رضا، آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی نے فخر زمان کے خلاف چارج لگایا۔فخر زمان نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سزا قبول کرلی، اس لیے باضابطہ سماعت کی ضرورت پیش نہ آئی۔