ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ، 13 کنفرم مریض رپورٹ
12-05-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی مچھر کی افزائش میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 13 کنفرم ڈینگی کے مریض رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر میں ڈینگی کے مشتبہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور رواں سال ڈینگی کے مریضوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے کا خدشہ ہے، زیادہ تر مریض نجی ہسپتالوں اور کلینکس میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر اب تک 4 ہزار ایف آئی آرز اور 2.5 لاکھ سے زائد وارننگ نوٹسز جاری کئے جا چکے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ڈینگی ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، گھروں میں سپرے کریں اور لوشن کا استعمال کریں، ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاروا کو ہنگامی بنیادوں پر تلف کیا جا رہا ہے تاکہ وبا پر قابو پایا جا سکے۔