پرائمری کے بعد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ
12-05-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے پرائمری سکولوں کے بعد ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز کو بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے اس سلسلے میں آؤٹ سورسنگ کے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، سکولز آؤٹ سورس کرنے کا یہ عمل سکول آف ایمننس منصوبہ کے تحت کیا جائے گا، پنجاب کی ہر تحصیل سے دو بڑے سکولز آؤٹ سورس کئے جائیں گے، جن میں ایک بوائز اور ایک گرلز سکول شامل ہو گا۔ لاہور میں پائلٹ سکول، اے ایچ ایس، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائی سکول سمیت چھ سکولز اس فہرست میں شامل ہیں، آؤٹ سورس کئے جانے والے سکولز کی شرائط وہی پرانی رہیں گی جو پہلے لاگو تھیں۔