سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلے ، 2زیر حراست ملزمان مارے گئے
12-05-2025
(لاہور نیوز) شہر میں سی سی ڈی پولیس کے مبینہ مقابلوں میں 2زیر حراست ملزمان مارے گئے۔
پولیس کے مطابق اقبال ٹاؤن کے علاقہ میں مقابلہ میں مبشر نامی ملزم مارا گیا۔ چوہنگ کے علاقہ میں مبینہ مقابلہ میں ملزم عدنان ہلاک ہوا۔ پولیس کے مطابق سی سی ڈی ٹیم ملزمان کو ریکوری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ گھات لگائے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔دونوں ملزمان اپنے ساتھیوں کی مبینہ فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ سی سی ڈی ٹیم مبینہ مقابلے میں معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ دونوں ہلاک ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کر دی گئیں جبکہ مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔