سکولوں کے ڈے کیئر سینٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی کمی کا انکشاف

12-05-2025

(ویب ڈیسک) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں قائم ڈے کیئر سینٹرز کے حالیہ مانیٹرنگ وزٹس کے دوران متعدد مراکز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت نے تمام ڈے کیئر سینٹرز میں فوری طور پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن  نے صوبے بھر کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں مانیٹرنگ سسٹم مکمل طور پر فعال کیا جائے اور جاری کردہ احکامات پر 10 روز کے اندر عملدرآمد کی رپورٹ جمع کروائی جائے۔ محکمہ  نے مزید کہا ہے کہ خواتین کیلئے محفوظ، شفاف اور بااعتماد ماحول یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، مانیٹرنگ کے دوران کئی ڈے کیئر سینٹرز میں کیمروں کی کمی کے باعث سکیورٹی انتظامات غیر مؤثر پائے گئے۔