ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیازکارروائی کی جا رہی ہے: سی سی پی او

12-05-2025

(لاہور نیوز) سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ موٹر وہیکلز ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ  ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیازکارروائی کی جا رہی ہے۔   سی سی پی او لاہور نے ٹریفک مینجمنٹ اور حادثات سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹریفک سسٹم کے لیے مربوط حکمت ِ عملی اپنائی جائے۔   انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹس تعلیمی اداروں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی فراہم کریں، شہریوں کو محفوظ، منظم اورمعیاری سفری ماحول کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، شہری قانون کے احترام کو اپنا شعار بنائیں۔