پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا

12-04-2025

(لاہور نیوز) پی ٹی اے نے شہریوں کے موبائل فونز کی رجسٹریشن کرنا روک دیا، تاہم یہ اقدام عارضی ہے۔

آج  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے عوام کو مطلع کیا ہے کہ موبائل ڈیوائس رجسٹریشن کو عارضی طور پر معطل کیا جارہا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی نے کہا  ہے کہ  پی ٹی اے کی جانب سے عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے طے شدہ طریقہ کار کے تحت 6 اور 7 دسمبر کو موبائل ڈیوائس رجسٹریشن معطل رہے گی۔ پی ٹی اے نے کہا کہ System Maintenance کے باعث 6 دسمبر بروز ہفتہ رات 10 بجے سے 7 دسمبر بروز اتوار شام تک ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) عارضی طور پر معطل رہےگا۔