واسا ایک ہفتے کے اندر تمام مین ہولز کا کام مکمل کرے، سیکرٹری ہاؤسنگ

12-04-2025

(لاہور نیوز) ترقیاتی سکیموں کی کڑی مانیٹرنگ کا آغاز ہو گیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔

ایل ڈی پی فیز 2 کے تحت لاہور کے واہگہ زون میں ترقیاتی کاموں کے معیار و رفتار کی چیکنگ کی، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق، ایم ڈی واسا غفران احمد نے پیشرفت بارے آگاہ کیا، سیکرٹری ہاؤسنگ نے کہا دن اور رات میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو الگ الگ مانیٹر کیا جائے، رات میں کام کی رفتار کو بڑھایا جائے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے حکم دیا کہ واسا ایک ہفتے کے اندر تمام مین ہولز کا کام مکمل کرے، شہریوں کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں، گہری کھدائی کے قریب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے، شہریوں کی آگاہی کے لیے سائن بورڈز نصب کیے جائیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ مین جی ٹی روڈ سے ملحقہ 11 کلومیٹر طویل سروس لین ایل ڈی اے بچھائے گی، سروس لین کو ڈسٹ فری طرز پر تعمیر کیا جائے گا، واسا نے ٹرنک سیوریج کی تنصیب کا کام تقریباً مکمل کر لیا، واسا کے کام کی تکمیل کے بعد ایل ڈی اے سروس روڈ بچھائے گا۔