پنجاب حکومت مساجد کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن بھی کرے گی
12-04-2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت اب مساجد کے بعد دینی مدارس کی رجسٹریشن بھی کرے گی۔
پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کا اختیار سکول ایجوکیشن سے لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کر دیا۔ بزنس رولز میں ترمیم کے بعد مدارس کی رجسٹریشن کا اختیار ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سپرد کردیا گیاہے اورپنجاب حکومت آئندہ چند روز سے دینی مدارس کی آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کرے گی۔ پنجاب حکومت نے پولیس اور دیگر ڈیپارٹمنٹس کو رجسٹریشن کے لیے اقدامات کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔