پنجاب: سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا
12-04-2025
(لاہور نیوز) پنجاب کے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے ایکس سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے 22 دسمبر سے 10 جنوری تک بند رہیں گے۔ واضح رہے یہ فیصلہ سردی کی شدت اور طلبہ کی صحت کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ بچے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں اور چھٹیوں کے دوران بہتر تیاری کے ساتھ اگلے تعلیمی سیشن کیلئے واپس آئیں۔