حکومت کا عازمین حج سے دستاویزات کیلئے رابطہ کرنے کا فیصلہ

12-04-2025

(لاہور نیوز) حکومت نے حج آپریشن کے دوران سعودی ویزاکے عمل کا آغاز کر دیا، سعودی حکومت کی ہدایات کے برعکس دستاویزات پر عازمین حج سے رابطہ کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔

متعلقہ بینک کی جانب سے عازمین حج سے رابطہ کر کے دستاویزات دوبارہ لی جائیں گی، عازمین حج سے تصاویر اور پاسپورٹ کے پہلے صفحے کی تصویر مانگی جائے گی، سعودی ویزا پالیسی کے مطابق میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی مانگا جائےگا۔ سفید بیک گراؤنڈ کی تصاویر، پاسپورٹ پر تصویر والے صفحے کی کاپی دینا ہو گی، عازمین حج کو 12دسمبر تک متعلقہ بینک میں دستاویزات جمع کروانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔