سوشل میڈیا انفلوئنسر پیاری مریم انتقال کرگئیں

12-04-2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کا انتقال ہوگیا۔

رپورٹ کےمطابق پیاری مریم کے انتقال کی خبر ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دی گئی جس نے ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔مریم اپنے شوہر احسن علی کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی تھیں اور وہ جڑواں بچوں کی ماں بننے والی تھیں۔اچانک طبیعت خراب ہونے پر مریم کو اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران زچگی انتقال کر گئیں۔ بدقسمتی سے ان کے بچوں کو بھی نہ بچایا جاسکا۔ ایک مقامی صحافی نے مریم کے اہلخانہ سے بات کی ہے جس میں اہلخانہ نے تصدیق کی کہ مریم اور ان کے بچوں کا انتقال ہو چکا ہے اور وہ اس وقت شدید غم میں ہیں، اس لیے وہ کسی سے بات کرنے کی حالت میں نہیں ہیں