سی سی ڈی لاہور پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلوں میں 4 ملزمان ہلاک
12-04-2025
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں سی سی ڈی پولیس کے 4 مبینہ مقابلے ،جن میں4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔
مبینہ پولیس مقابلے نشتر اور کاہنہ کے علاقے میں ہوئے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن کے مبینہ مقابلے میں نوید بلا اور انجم انجو مارے گئے۔ جبکہ کاہنہ مبینہ مقابلے میں شاہد شاہدی اور مجاہد حاجی ہلاک ہوگئے۔ سی سی ڈی کے مطابق ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوئے جبکہ ہلاک ملزمان کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ملزمان منشیات فروشی سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کر دیں۔