برائلر گوشت کی قیمت 461 روپے فی کلو مقرر

12-04-2025

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے نتیجے میں شہریوں کی قوت خرید پر اثر پڑا ہے۔

برائلر گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہو چکا ہے، جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ برائلر گوشت کے دام میں 7 روپے تک کمی دیکھنے کو ملی ہے، جس سے اس کی قیمت 461 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، صافی گوشت کی قیمت 510 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو اس خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے، فارم گیٹ ریٹ 290 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر کی قیمت 304 روپے فی کلو ہے، پرچون بازار میں زندہ برائلر 318 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہو چکا ہے، انڈوں کی قیمت 3 روپے بڑھا کر 353 روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی 10,470 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ صرف چار دنوں میں انڈوں کی قیمت میں 10 روپے فی درجن تک اضافہ دیکھنے کو ملا ہے، جس نے عوام کی پریشانی کو مزید بڑھا دیا ہے۔