سرچ آپریشن: شہریوں کی بائیو میٹرک، کرایہ داری کی جانچ پڑتال
12-03-2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔
سرچ آپریشن میں پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن شاہدرہ، شاہدرہ ٹاؤن، راوی روڈ، لاری اڈہ، بادامی باغ، اسلام پورہ میں کیا گیا۔ لوئر مال، ساندہ، لیاقت آباد، نولکھا، داتا دربار اور بند روڈ سے ملحقہ آبادیوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔کوٹ لکھپت، نصیر آباد، ہنجروال، سبزہ زار اور شیراکوٹ میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، شناختی اور کرایہ داری کوائف کی جانچ پڑتال بھی کی گئی، ہاسٹلوں، ہوٹلوں، فیکٹریوں، گوداموں اور بس اڈوں کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔