بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری
12-03-2025
(لاہور نیوز) سمندرپار پاکستانیوں کے لیے سال میں ایک استعمال شدہ موبائل رعایتی ٹیکس پر لانے کی تجویز سامنے آ گئی۔
نوید قمر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں سمندرپار پاکستانیوں کیلئے سالانہ ایک استعمال شدہ موبائل پر رعایتی ٹیکس دینے کی تجویز پر غور کیا گیا، نوید قمر نے کہا کہ چیئرمین ایف بی آر کے بغیر سمندرپار پاکستانیوں کے لیے موبائل پر ٹیکس کم نہیں کیا جا سکتا۔ علی موسیٰ گیلانی نے زور دیا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو اپنے اہلخانہ کو سال میں کم از کم ایک موبائل تحفے کے طور پر دینے کا حق دیا جائے۔