ٹریفک رولز وائلیشن پر بچوں کو اریسٹ نہ کریں، وارننگ دیں، آگاہی مہم چلائیں، مریم نواز

12-02-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث پائے جانے والے "سٹوڈنٹس" کو ہتھکڑیاں لگانے سے روک دیا۔

آج وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث سٹوڈنٹس کو بچے قرار دیا اور " بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے" پر سخت برہمی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ بچوں کا قصور نہیں ہے، ہم  نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی، والدین بچوں کو روڈسیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں۔  اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ مریم نواز  نے 16سال کی عمر کے بچوں کو "سمارٹ کارڈ"  دینے اور ان کو " موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس" جاری کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا۔ یاد رہے کہ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ایک روقز قبل واضح کیا تھا کہ ٹریفک قوانین کی وائلیشن کرنے والے سٹوڈنٹ ہوئے تب بھی ان کو گرفتار کیا جائے گا اور ہتھکڑی لگے گی۔