لاہور: شاہ پور کانجراں میں ڈاکوؤں نے شہری سے کروڑوں روپے لوٹ لئے

12-02-2025

(لاہور نیوز) چوہنگ کے پاس شاہ پور کانجراں میں ڈاکوؤں نے شہری سے گن پوائنٹ پر 3 کروڑ روپے لوٹ لئے۔

پولیس کے مطابق شاہ پور کانجراں منڈی میں تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر  شہری سے  تین کروڑ روپے چھینے، رائیونڈ روڈ کا رہائشی کرامت علی شاہ پور کا نجراں منڈی میں مویشیوں کی خریداری کے لیے آیا تھا۔ متاثرہ شہری نے بتایا کہ 2 نقاب پوش جبکہ ایک ڈاکو بغیر نقاب کے تھا، پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر لیا ہے تاہم ابھی تک ملزمان  کا سراغ نہیں لگ سکا، پولیس کا کہنا ہے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔