دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، ذیشان رفیق
12-02-2025
(لاہور نیوز) وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پروگرام ستھرا پنجاب ہے۔
صوبائی دارالحکومت کے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ امریکی جریدے نے ستھرا پنجاب کو پذیرائی دی،فوربز نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ستھرا پنجاب صفائی کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ 0130 ملین لوگوں کو صفائی کی بہترین سہولیات بیک وقت شروع کی گئی، پورے پنجاب میں بجائے پائلٹ پراجیکٹ ہم نو بیک وقت صفائی منصوبے کا آغاز کیا، کوپ 30 کانفرس میں وزیر اعلی پنجاب نے پاکستان پویلین میں ستھرا پنجاب پروگرام کی نمائندگی کی۔ وزیربلدیات کا کہنا تھا کہ فوربز کا کہنا ہے کہ گوبل لیڈشپ کو وزیر اعلیٰ پنجاب سے امپیکٹ لیڈرشپ سیکھنی چاہیے، 25ہزار دیہاتوں میں صفائی کا نظام موجود نہیں تھا جہاں صفائی کا نظام دیا گیا، 100 ارب کی مشینری اس وقت کام کر رہی ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ 150 بلین الائیڈ انڈسٹری اس سے چل رہی ہے، اس پروگرام کو آٹھ مہینوں میں کھڑا کیا گیا، گلف نیوز میں ایک آرٹیکل آیا تھا جس میں بزدار حکومت میں کوڑے کے پہاڑوں کا ذکر کیا گیا تھا، دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ پروگرام ستھرا پنجاب ہے، اس منصوبے کو تین آئی ایس او سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو اس منصوبے سے روزگار ملا، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت دیگر انڈسٹریز کو اس منصوبے سے فائدہ ہوا، یہ سسٹم ڈیجیٹل اور اے آئی سے لنک ہے۔