پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میں5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی
12-02-2025
(لاہور نیوز) پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم بنگلہ دیش میں پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
پاکستان ویمنز انڈر 19 کا پندرہ رکنی سکواڈ بنگلہ دیش پہنچ گیا ہے، قومی انڈر 19ٹیم تین دسمبر سے 12 دسمبر تک بنگلہ دیش ویمنز انڈر 19 کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ بنگلہ دیش روانگی سے قبل کھلاڑیوں نے کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر میں 15 روزہ تربیتی کیمپ میں حصہ لے کر اپنی تیاری مکمل کی۔ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی قیادت ایمان نصیر کریں گی۔