ٹریفک وائلیشن پر نئے جرمانے نافذ، چالان کی رقم میں اضافہ
12-02-2025
(لاہور نیوز) ٹریفک پولیس نے چالان ایپ کو نئے فائنز کے ساتھ اپڈیٹ کر دیا اور ترمیمی آرڈیننس کے مطابق ٹریفک وائلیشن پر نئے چالان کے مطابق جرمانے عائد ہونے لگے۔
نئے چالان کے مطابق مختلف قسم کی ٹریفک وائلیشنز پر نئے جرمانے مقرر کئے گئے ہیں، بائیک کا کم از کم چالان 2 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے، تھری ویلر کے چالان کا آغاز 5 ہزار روپے سے کیا گیا ہے، عام گاڑیوں کا چالان 5000 روپے سے 10 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے اور کمرشل گاڑیوں کیلئے چالان کی حد 15 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ نئے چالان کے تمام فیصلے ٹریفک پولیس کی چالان ایپ پر بھی اپ ڈیٹ کر دیئے گئے ہیں جس سے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری آگاہی ملے گی اور چالان کی ادائیگی میں آسانی ہو گی۔