چلغوزے کی قیمت میں حیران کن کمی ہو گئی
12-02-2025
(ویب ڈیسک) ملک میں چلغوزے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
قیمتیں 50 سے 60 فیصد تک کم ہو گئی ہیں، ایک کلو چلغوزے کی قیمت جو 16 ہزار سے 18 ہزار روپے تک تھی اب کم ہو کر چھ ہزار سے نو ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔ بلوچستان کے علاقوں ژوب اور شیرانی میں چلغوزہ 3 ہزار سے 5 ہزار روپے فی کلو تک بھی فروخت ہوتا رہا ہے۔ کسانوں اور تاجروں نے قیمت میں اس کمی کی وجہ افغان بارڈر کی بندش اور بارشوں کے نہ ہونے کو قرار دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق کولڈ سٹوریج میں نہ رکھنے کی وجہ سے چلغوزے کا وزن کم ہونے لگتا ہے، بلوچستان میں کولڈ سٹوریج سہولیات کی کمی کی وجہ سے چلغوزہ سستے داموں فروخت کر رہے ہیں۔