آئندہ سیزن گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کرنے کا امکان

12-02-2025

(ویب ڈیسک) آئندہ سیزن کیلئے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

وزیرِ زراعت نے ایک بیان میں کہا کہ کسانوں کو بہتر ریلیف فراہم کرنے اور مارکیٹ میں استحکام کیلئے گندم کا سرکاری ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کرنے پر مشاورت جاری ہے، اس فیصلے کا مقصد کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنا اور گندم کی خریداری کی پالیسی کو جلد جاری کیا جائے گا۔ وزیرِ زراعت نے کہا کہ گندم کی خریداری کیلئے پالیسی جلد جاری کی جائے گی تاکہ کسانوں کو آسانی سے اپنی فصل فروخت کرنے کی سہولت مل سکے اور مارکیٹ میں قیمتوں میں استحکام آ سکے۔