آئی جی پنجاب نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی حمایت کر دی
12-02-2025
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کریک ڈاؤن کی حمایت کر دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ہائیکورٹ میں چیف جسٹس عالیہ نیلم سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے ملاقات میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کریک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ ٹوٹل 18 ہزار میں سے 296 مقدمات کم عمر ڈرائیور پر درج ہوئے، بچوں کی اپنی زندگی کے لیے ضروری ہے کہ وہ 18 سال کے بعد لائسنس حاصل کر کے ڈرائیونگ کریں ۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو ملاقات کے لیے چیمبر بلایا تھا۔