نومبر میں مہنگائی 6.1 فیصد پر آگئی، بنیادی افراط زر میں نمایاں کمی

12-02-2025

(لاہور نیوز) نومبر میں مہنگائی 6.1 فیصد پر آگئی جبکہ بنیادی افراط زر میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

پاکستان میں کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کے مطابق مجموعی افراطِ زر نومبر 2025 میں معمولی کمی کے ساتھ 6.1 فیصد رہا، جو اکتوبر میں 6.2 فیصد تھا۔  تاہم یہ گزشتہ سال اسی ماہ کے 4.9 فیصد سے اب بھی زیادہ ہے، جبکہ بنیادی افراطِ زر میں نمایاں کمی نے شرحِ سود میں ممکنہ کٹوتی کی امیدوں کو دوبارہ زندہ کر دیا ہے۔ مالی سال 2026 کی پہلی پانچ ماہ میں اوسط مہنگائی 5.01 فیصد رہی جو گزشتہ سال کے 7.88 فیصد سے نمایاں طور پر کم ہے۔