لاہور: آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار

12-01-2025

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں آزادی چوک کے قریب میٹرو بس حادثے کا شکار ہو گئی۔

میٹرو بس حکام نے کہا ہے کہ میٹرو بس ٹریک کی ایک سائیڈ پر لگی باؤنڈری وال اور  جنگلے سے ٹکرا گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ میٹرو بس میں موجود مسافروں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا، حادثے کے بعد میٹرو بس سروس کا آزادی چوک سیکشن عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔ میٹرو بس حکام کا کہنا ہے کہ ایم اے او کالج سے شاہدرہ تک میٹرو سروس معطل کر دی گئی ہے۔