وزیراعظم شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
12-01-2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم کےخصوصی طیارے نے لاہورایئرپورٹ پرلینڈ کیا، شہبازشریف لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے اور کل اسلام آباد کیلئے روانہ ہوں گے۔ خیال رہے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی اور نوٹیفکیشن کے حوالے سے ملک اپوزیشن اور دیگر حلقوں میں مختلف چہ مگوئیاں ہورہی ہیں تاہم حکومتی وزرا اور مشیر اِن کی واپسی پر معاملہ کے حل کا عندیہ دے چکے ہیں۔ دوسری جانب واضح رہے وزیراعظم بحرین کے سرکاری دورے کے بعد لندن روانہ ہوئے تھے۔