پنجاب میں جرائم کا گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے, وزیر اعلیٰ مریم نواز

12-01-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کا گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے۔

وزیر اعلی مریم نواز شریف نے ایکس پر ٹویٹ کیا کہ نومبر 2025 میں جائیداد سے متعلق جرائم ،ڈکیتی، راہزنی، سٹریٹ کرائم اور گاڑی/موٹر سائیکل چوری کی کالز میں 15 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی، انہوں نے کہا کہ یہ ’واردات کالز‘ کی سب سے کم تعداد ہے جو کئی سالوں میں سامنے آئی ہے۔  وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے مزید کہا کہ سی سی ڈی اور لاہور پولیس آپریشنز ونگ کی مثالی ہم آہنگی اور مشترکہ حکمتِ عملی لاہور کو مزید محفوظ شہر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔