ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ٹریفک چالان سے نہ بچ سکے
12-01-2025
(لاہور نیوز) ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن بھی ٹریفک چالان سے نہ بچ سکے ، وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑی بھی روک کر جرمانے کی رقم وصول کی گئی۔
لاہور میں قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ٹریفک پولیس کی سرکاری اداروں کی گاڑیوں سے بھی جرمانے کی وصولی شروع کر دی گئی۔ ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ایڈیشنل آئی جی اور سیکرٹری ایجوکیشن کی گاڑیوں سے وصولی کی گئی، وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑی بھی روک کر جرمانے کی رقم وصول کی گئی، ایڈیشنل آئی جی کی سرکاری گاڑی کے 7 ای چالان واجب الادا تھے، سیکرٹری ایجوکیشن کی سرکاری گاڑی کے 10 ای چالانوں کے جرمانے وصول کئے گئے۔ شہر بھر میں 650 سے زائد سرکاری گاڑیوں سے جرمانوں کی رقم وصول کی گئی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔