سیکڑوں پولیس افسر اور اہلکار ای چلان ڈیفالٹر، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بند
12-01-2025
(لاہور نیوز) سی ٹی او ڈاکٹراظہروحیدکے حکم پر ٹریفک پولیس لاہور کا بڑا ایکشن سامنے آگیا ۔قانون سب کیلئےایک،پولیس اہلکاروں کوبھی چھوٹ نہ مل سکی۔
سی ٹی او نے بتایا کہ 149 پولیس افسروں اور اہلکاروں کی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کو ای چالان ڈیفالٹر ہونے پر بند کیا گیا، پولیس کی 80 موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوخلاف ورزیاں کرنے پر چالان کر کےکارروائی کی گئی۔ پولیس افسران و اہلکاران کی تمام گاڑیوں کو جرمانے کی ادائیگی کے بعد چھوڑا گیا، سی ٹی او ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ پولیس ملازمین کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائےگی، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بلاتفریق کارروائی جاری ہے۔