سچ کی تلاش اور حقائق ناظرین کو پہنچانے والے ’دنیا نیوز‘کی کامیابی کے17 سال مکمل

12-01-2025

(لاہور نیوز) سچ کی تلاش اور حقائق کو پوری صداقت کے ساتھ ناظرین تک پہنچانے کا عزم لیے ’دنیا نیوز‘کے کامیابی سے سترہ سال مکمل ہو گئے۔

مصدقہ خبریں دینے میں برتری کا سفر’دنیا نیوز‘سب سے پہلے اور سب سے معتبر، سترہ سال میں خبر سے یقین تک، لمحہ لمحہ سچائی کی پاسداری، بروقت اطلاعات اور معتبر صحافت کی روشن روایت کو برقرار رکھا۔ ’دنیا نیوز‘ نے ہر مرحلے پر اعتماد جیتا، معیاری رپورٹنگ کو اپنایا اور ناظرین کے سامنے ہمیشہ سچ کی پہلی جھلک پیش کی، قدرتی آفات ہوں سیاسی عدم استحکام یا پھر معاشی بحران دنیا نیوز رہا عوام کے ساتھ۔ ’دنیا نیوز‘ نے نہایت کم وقت میں کچھ اس تیزی کے ساتھ اپنے ناظرین کا اعتماد حاصل کیا اور شہرت و اعتبار کی وہ سطح حاصل کر لی کہ آج اس کا نام صرف پاکستان کے کونے کونے میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں گونج رہا ہے۔ اِس سال بھی عدالتی خبروں سے سندھ اور بلوچستان میں بلدیاتی الیکشن کی کوریج سے حالیہ ضمنی الیکشن میں لمحہ با لمحہ اپنے ناظرین کو آگاہ رکھا نہ صرف یہ بلکہ الیکشن کے سب سے پہلے مستند نتائج کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرتے ہوئے معیاری خدمت کا اعزاز برقرار رکھا۔