ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، 1 لاکھ 26 ہزار شہریوں کے چالان

11-30-2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے احکامات پر صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن جاری، 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کے 1 لاکھ 26 ہزار چالان کٹ گئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس  کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1 لاکھ 26 ہزار چلان کئے گئے۔ صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 13 کروڑ 48 لاکھ کے جرمانے کیے گئے ۔ کریک ڈاؤن کے دوران 25 ہزار 424 موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں تھانوں میں بند  کردی گئیں ۔سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 4 ہزار 585 افراد حوالات میں بندکردیے ۔ محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کا مقصدزندگیوں کا تحفظ اور منظم ٹریفک کا حصول ہے۔