لاہور: خاتون کو ہراساں کرنے والا رکشہ ڈرائیور گرفتار

11-30-2025

(لاہور نیوز) پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے خاتون کا ہراساں کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہر بانو نقوی نے پولیس ٹیم تشکیل دی۔ ایس ایچ او لیاقت آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون گلبرگ سے گھر جانے کے لیے رکشے میں سوار تھی، سی سی ٹی وی کیمرے کی تصاویر میں خاتون کو رکشے میں سوار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ رکشہ ڈرائیور  نے پھاٹکی کے قریب خاتون کا بازو پکڑا اور ہراساں کیا تھا، ملزم محمد علی کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹیگیشن ٹیم کے حوالے کر دیا گیا ہے۔