ڈولفن سکواڈ کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری
11-30-2025
(لاہور نیوز) ڈولفن سکواڈ کی جانب سے شہر کےمختلف علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر 92 ملزمان گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزموں میں 89 ون ویلرز اور تین پتنگ باز شامل ہیں۔ ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئےمتعلقہ تھانوں کے حوالے کردیا گیا ہے۔