برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو سستا

11-30-2025

(لاہور نیوز) برائلر مرغی کا گوشت 22روپے فی کلو سستا ہوگیا، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 453 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور شہر میں برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوور چارجنگ کا سلسلہ جاری ہے، مختلف مارکیٹوں میں گوشت کی سرکاری قیمت کے برعکس فروخت جاری ہے۔ فارم ریٹ زندہ برائلر 285،ہول سیل 299،پرچون ریٹ 313 روپے مقرر ہے جبکہ انڈوں کا سرکاری ریٹ 343 روپے فی درجن مقرر ہے، انڈوں کی ہول سیل پیٹی 10ہزار 170 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔