ٹریفک قوانین خلاف ورزی :3195 شہری گرفتار، 6 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانے

11-30-2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جدید ٹریفک سسٹم اور اصلاحات کے نفاذ کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 3195 قانون شکن گرفتار اور 3215 مقدمات درج کیے گئے۔ 12ہزار 814 گاڑیاں، موٹرسائیکلیں اور رکشے تھانوں میں بند کر دیئے گئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 50 ہزار 480 چالان کیے جن میں 6 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق دھواں چھوڑنے والی 3511 گاڑیوں کے چالان ہوئے جبکہ 384 گاڑیاں تھانوں میں بند کی گئیں،  3گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ ضبط کیے گئے۔  42 ہزار 561 افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔