پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

11-29-2025

(لاہورنیوز) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے ورلڈ گولڈ بینٹم کا ٹائٹل جیت لیا۔

صوبائی دارلحکومت میں ہونے والے مقابلے میں 12ویں راؤنڈ تک فائٹ جاری رہی، امپائر نے محمد وسیم کو فاتح قرار دیا، اُنہوں نے تھائی لینڈ کے باکسر جکراوت کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر  ورلڈ گولڈ بینٹم کا ٹائٹل جیت لیا۔اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاک آرمی اور حکومت پنجاب کا سپورٹ کرنے پر مشکور ہوں، جن کی وجہ سے یہ اعزاز میرے حصے میں آیا۔