لاہور میں ڈینگی کے حملے جاری، 14 نئے کیسز رپورٹ

11-29-2025

(لاہور نیوز) ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جہاں مختلف زونز سے 14 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔

صحت حکام کے مطابق نشتر زون میں 6، شالامار زون میں 3، سمن آباد زون میں 2 جبکہ علامہ اقبال، گلبرگ اور راوی زون میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں، چھتوں اور آس پاس کے علاقوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھروں سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ محکمہ صحت نے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی مخالف مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو مزید بڑھنے سے روکا جا سکے۔