کاہنہ پولیس کی کارروائی، 72 گھنٹوں میں 15 ملزمان گرفتار

11-29-2025

(لاہور نیوز) کاہنہ پولیس نے مسلسل کارروائیوں کے دوران 72 گھنٹوں میں 15 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے ایس پی کاہنہ فصیح الرحمن کے مطابق گرفتار افراد میں 5 اشتہاری اور 4 عدالتی مفرور شامل ہیں، جبکہ 4 منشیات فروش اور 2 ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی حراست میں لئے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق اشتہاری ملزمان ناجائز اسلحہ، فراڈ اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھے، منشیات فروشوں سے 1 کلو چرس اور 500 گرام آئس بھی برآمد کی گئی۔ تمام گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ کاہنہ پولیس  نے کارروائیاں مزید تیز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔