مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے مہنگا

11-29-2025

(ویب ڈیسک) مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

 عالمی مارکیٹ میں آج سونا 53 ڈالر مہنگا ہو کر 4218 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5300 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونا 4544 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے کا ہو گیا جبکہ ایک تولہ چاندی 267 روپے اضافے کے بعد 5909 روپے  کی ہو گئی ہے۔